دہرادون21اکتوبر(ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا) اتراکھنڈ کے وزیر اعلی ترویندر سنگھ راوت نے آج پولیس اسمرتی پریڈ میں حصہ لیا اور شہید وں اور نیم فوجی دستوں کے شہیدوں کوخراج عقیدت پیش کیا۔اس موقع پر وزیر اعلی نے اتراکھنڈ کے شہید پولیس و نیم فوجی دستوں کے اہل خانہ کو اعزاز سے نوازا۔ وزیر اعلی راوت نے کہا کہ گزشتہ ایک سال میں ملک میں ریاستوں اور نیم فوجی دستوں سے ملک کی حفاظت کے لئے کل 414 جوانوں نے شہادت دی۔ان شہیدوں میں اتراکھنڈ کے دو پولیس اہلکارآرچھی رمیش لال اور سبھاش چندربھی شامل ہیں۔وزیر اعلی نے اتراکھنڈ کو حساس ریاست بتاتے ہوئے کہا کہ ریاستی پولیس کے سامنے کئی چیلنجز ہیں۔انہوں نے امید ظاہر کہ اتراکھنڈ پولیس آئندہ مہاکمبھ کانوڑ کو کامیابی سے منعقد کرانے میں کامیاب ہو گی۔